افغانستان: طالبان کے حملے میں متعدد آرمی اہلکار جانبحق

35

پولیس نے دعوی کیا کہ جوابی کارروائی میں کئی طالبان جنگجو بھی مارے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع گریشک کے علاقے یخچال میں طالبان نے فورسز کی چوکیوں پر حملہ کیا ۔

حملے کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔

سرکاری حکام کے مطابق طالبان کے حملے میں آرمی کے چھ اہلکار مارے گئے جبکہ سات زخمی ہوئیں ۔

پولیس حکام نے کہا کہ جوابی کارروائی میں کئی طالبان جنگجو بھی مارے گئے ۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آٹھ اہلکاروں کو مار کر  ان کا اسلحہ بھی ہمارے جنگجو اپنے ساتھ لے گئے ۔