قلات: ٹریفک حادثے میں 5 افراد جانبحق، 1 شدید زخمی

37

گاڑیوں میں خوفناک تصادم، پانچ افراد موقعے پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں مین شاہراہ پر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد موقعے پر جانبحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات سے پندرہ کلومیٹر دور ریج کے قریب مین شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانے والے کنٹینر مخالف سمت سے آنے والی کار کے ساتھ ٹکرا گئی، حادثے میں پانچ افراد موقعے پر جانبحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ لیویز حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا ہے جہاں پر ایک شدید زخمی کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا گیا جبکہ لاشوں کو شناخت کے لیئے رکھ دیا گیا ہیں۔