آواران: بلوچ صحافی حاصل حسرت 5 سالوں سے لاپتہ

120

فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والا صحافی 5 سال بعد بھی بازیاب نہ ہوسکا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ آواران کے مطابق بلوچستان سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا مقامی صحافی حاصل حسرت تاحال بازیاب نا ہوسکا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا مقامی صحافی تاحال بازیاب نہ ہوسکا ہے۔ بلوچ صحافی حاصل حسرت کو 19 فروری 2014 کے روز جھاؤ کے علاقے ملائی گزی سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

حاصل حسرت کے اہلخانہ نے بار ہا انکے بازیابی یا انہیں عدالتوں میں پیش کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔

واضع رہے بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد میں ایک بڑی تعداد مقامی صحافیوں کی بھی شامل ہے، جن میں سے کئی صحافیوں کو لاپتہ کرنے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل بھی کیا جا چکا ہے۔