کوئٹہ: فورسز کا کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی گرفتاری کا دعویٰ

156

کوئٹہ سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا، فورسز کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے فورسز نے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے جتک اسٹاپ پر سی ٹی ڈی اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  شدت پسند شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

سی ٹی ڈی حکا م نے بتایا کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اہم کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے علاقے جتک اسٹاپ پر سی ٹی ڈی اور ایف سی نے مشرکہ کارروائی کرکے مبینہ دہشت گرد حسین ولی کوگرفتار کرلیا جس کے قبضے سے تین کلو بارودی مواد، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، مذکورہ شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔