گوادر سے ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد لاپتہ

115

دونوں افراد کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہیں، جبکہ ٹرک تر بت کے آرمی میں موجود ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پانچ روز قبل گوادر سے تربت جاتے ہوئے پاکستانی فورسز نے ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل بلوچستان کے ساحلی شہر گودار سے تربت شہر آتے ہوئے فورسز نے ٹرک کے ڈرائیور اُستاد نذیر ولد واستی سکنہ ہوشاپ اور ان کے ساتھ موجود کلینر جمال ولد رستم سکنہ بالگتر ،کیلکور کو پاکستانی فورسز نے ٹرک سمیت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح اُستاد نذیر کے ٹرک کو تربت کے آرمی کیمپ میں دیکھا گیا ہیں ، تاہم حراست میں لیے جانے والے دونوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جا رہی ہیں۔