طالبان کے معروف رہنما اور گذشتہ 8 سالوں سے پاکستان میں قید ملا برادر رہا ہوگئے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملا عمر کے بعد طالبان کے سب سے اہم رہنما ملا برادر جو کہ گذشتہ 8 سالوں سے پاکستان میں قید تھے اسے آج پاکستان نے رہا کردیا ۔
افغانستان کے صوبے اورگان سے تعلق رکھنے والے ملابرادر ملا عمر کے نائب کے علاوہ طالبان کے وقت ہرات کے گورنر اور پورے افغانستان کے اتنظامی انچارج بھی تھے ۔
کراچی سے 2010 میں گرفتار ہونے والے ملا برادر کا شمار افغانستان کے جنوبی صوبوں کندھار، ہلمند اور اورزگان کے سب سے طاقت ور جنگی کمانڈروں میں ہوتا ہے ۔
ملا برادر کو امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کے پاکستان ، قطر اور افغانستان کے دورے کے بعد امن مذاکرات کو مزید آگے لے جانے کےلئے رہا کردیا گیا ۔