افغانستان : ہلمند میں انتخابی امیدوار کے دفتر پر حملہ 10 افراد جانبحق

199

افغانستان : خودکش حملے میں انتخابی امیدوار سمیت دس افراد جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں انتخابی امیدوار کے دفتر پر حملے میں انتتخابی امیدوار سمیت دس افراد جانبحق جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
انتخابی امیدوار صالح محمد اچکزئی کے دفتر پر ہونے والے خودکش حملے میں امیدوار سمیت دس افراد جانبحق ہوئے ہیں، جبکہ حملے میں دس سے زائد افراد کے شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں میں امیدوار صالح محمد کا بھائی بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں 20 اکتوبر کو انتخابات ہورہے ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب گذشتہ روز طالبان نے انتخابات کو غیر ملکی تسلط کا جواز ڈھونڈنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے انھیں ہر ممکن روکنے کا اعلان بھی کیاتھا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران اب تک 8 امیدوار شدت پسندوں کے حملوں میں جانبحق ہوچکے ہیں ۔