پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمو د خان اچکزئی کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس
دی بلوچستان پوسٹ کے کوئٹہ نمائندے کے مطابق پشتون قوم پرست لیڈر محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان کے ہر پولنگ اسٹیشن میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار موجود تھے۔
انہوں نے کہا پاکستان بننے کے ساتھ ہی قائداعظم کو ہمارے اکابرین نے خطوط لکھے اور وطن کی لاج رکھنے کے لیئے،انگریز سامرج کی مخالفت کے لیئے کمک کیا۔ ہمارے اکابرین نے جمہوریت کے لئے ہر قربانی دی، اخلاقی حدود میں احتجاج کیا اور جب بھی جمہوریت نے تشدد کیا ہم نے قبول کیا۔
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان نے خفیہ اداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ہر پولنگ اسٹیشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا بندہ موجود تھا تاکہ وہ اپنے مرضی کے امیدوار کو کامیاب کروا سکے۔
ان کا کہنا تھا ہمارے ایجنسیوں نے انجینئرڈ الیکشن کروائے. جن چار پارٹیوں نے بلوچستان عوامی پارٹی اور قدوس بزنجو کا ساتھ دیا تھا ان کو جتوایا گیا ہے۔ ہم صرف 12 پولنگ اسٹیشنز دیتے ہیں صرف ان کو کھول دیں، انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کریں، اگر ایک بھی صحیح نکلا تو ہم سب کچھ تسلیم کر لینگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے یہاں کسی کا آقا اور غلام کا رشتہ نہیں ہے۔ ہم کبھی اخلاقیات کے دائرے سے باہر نہیں نکلے اور ہر خیر کے کاموں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کا حلف جج، جرنیل سرکاری ملازم اور سیاستدان سب لیتے ہیں۔ کسی کے ایجنڈے پر عوامی مفاد کے خلاف کام نہیں کریں گے۔