بلاول بھٹو ، عمران خان اورسرادر اختر مینگل پر دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹس
پاکستان کے انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے جانب سے اختر مینگل ، عمران خان ، بلاول بھٹو سمیت دیگر انتخابی اُمیدواروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہیں کہ مختلف بڑی جماعتوں کے سربراہان کو دہشتگردوں سے خطرہ ہے۔
الرٹ کے چلتے نصیر آباد انتظامیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے انتخابی جلسے کی اجازت منسوخ کر دی ، جس پر ردِعمل کا اظہار کر تے ہوئے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ بہانے بہانے سے چیئرمن بلاول بھٹو کو عوام میں جانے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو، عمران خان، شہباز شریف اور اختر مینگل کیلئے سکیورٹی تھریٹس موصول ہوئے ہیں، ان خطرات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں انتخابی مہم چلانے سے مسلسل روکا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خانمتحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن ٗ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ٗ جے یو آئی (ف)کے رہنما سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ کے جانوں کو خطرات ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان نے بھی اس بات کا انکشاف کیا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خطرات ہیں۔
دریں اثناء حکومت نے سیکیورٹی کے پیشِ نظر بلوچستان کے 6 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ٗپی ٹی اے نے الیکشن کمیشن کو موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین، قلعہ عبداللہ اور مستونگ آروان، کیچ اور قلات میں جمعہ سے 31 جولائی تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔