کوئٹہ سے فیصل آباد جانیوالی ٹرین میں آتشزدگی

86

کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی کوئٹہ ایکسپریس میں آتشزگی کے باعث ٹریک بند ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات  کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب کوئٹہ ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ٹرین کوروک دیاگیا تاہم مسافرمحفوظ رہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ ایکسپریس کے انجن میں آگ تکنیکی خرابی کے باعث لگی اور ٹریک بندہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔