منگچر: بلوچستان عوامی پارٹی کے قافلے پر حملہ

426

قلات، منگچر کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی کے قافلے پر فائرنگ، رہنما محفوظ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق منگچر کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے قافلے کو فائرنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے پارٹی رہنماء و نامزد امیدوار میر ضیاء لانگو محفوظ رہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر ضیاء لانگو منگچر میں میٹنگ کے لئے جارہے تھے کہ ان کے قافلے کو فائرنگ کر کے نشانہ بنایا گیا جس میں وہ محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیموں نے پاکستانی انتخابات سے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت کسی بھی مقام پر حملے کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عام انتخابات اور مسلح تنظیمیں – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

جبکہ گذشتہ دنوں بلوچستان کے مختلف علاقوں خاران، بلیدہ، پنجگور اور تربت میں مختلف پارٹیوں کے انتخابی امیدواروں اور دفاتر پر حملے میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں جن کی زمہ داری مختلف بلوچ مسلح آذادی پسند تنظیموں نے قبول کی تھیں۔

مزید پڑھیں:
کالعدم جماعت کا بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان