گوادر : فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

214

گوادر سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گوادر کے علاقے دشت شولیگ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق مسلم ولد محمد رحیم کو 18 جون کو فورسز نے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دوران قید شدید تشدد کی وجہ سے مسلم بلوچ کا ایک گردہ ناکارہ ہوچکا ہے جبکہ پورا بدن جگہ جگہ زخمی ہے ۔

مسلم بلوچ کی خاندان نیم مردہ حالت میں  علاج کےلئے اسے کراچی منتقل کررہا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خاران سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان ناصر ڈیگارزئی کو بھی نیم مردہ حالت میں چھوڑدیا گیا اور جب اسے علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا تو اسے فورسز نے لکپاس کے قریب سے دوبارہ اغواء کیا اور کئی ماہ بعد اس کی لاش کوئٹہ کے علاقے بروری سے برآمد ہوئی ۔