جھاؤ: فورسز کی جانب سے آپریشن جاری، متعدد افراد لاپتہ

138

جھاؤ میں فورسز کیجانب سے کل سے آپریشن جاری، مختلف علاقوں سے متعدد افراد لاپتہ ہونے کی اطلاعات

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جھاؤ کے مختلف علاقوں میں فورسز کہ جانب سے آپریشن کی جارہی ہے، دوران آپریشن مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق جھاؤ میں کل سے شروع ہونے والے آپریشن میں مزید شدت لائی گئی ہے، جھاؤ کے مختلف علاقوں گجرو، چنالِ گزی، باز آب سمیت کئی پہاڑی علاقوں میں زمینی و فضائی آپریشن کی جارہی ہے.

اطلاعات کے مطابق پہاڑی علاقوں کو مکمل معاصرے میں لیکر تمام داخلی و خارجی راستوں کو آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے.

آمدہ اطلاعات کے مطابق کل فورسز نے ایک شخص کو اس کے تین بیٹوں سمیت حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت بیلو ولد شاہ میر اور تینوں بیٹے نصیر احمد، وحید اور رحیم کے نام سے ہوئی ہے.

میڈیا ذرائع کے مطابق بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے کارکن اور علاقائی باشندے ظفر بلوچ نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پورا علاقہ فورسز کے محاصرے میں ہے، مواصلاتی نظام اور آمد رفت کے راستے بند ہیں، آپریشن کی اس تازہ لہر میں ہمیں خدشہ ہے کہ فوج بے شمار نہتے لوگوں کو اپنی بربریت کی بھینٹ چڑھائے گا.”

واضح رہے ان علاقوں میں مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے بروقت مکمل معلومات کے حصول میں مشکلات درپیش آرہی ہیں.