پاکستانی فوج خطے اور اقوام عالم کےلئے ایک مستقل خطرہ ہے – اسلم بلوچ

653

بلوچ خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک پاکستانی فوج کی بدکرداری کا ثبوت ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے رہنما استاد اسلم بلوچ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے واشک میں بلوچ خواتین سے غیرانسانی سلوک کرکے پاکستانی فوج نے اپنی بدکرداری کا ایک مرتبہ پھر تاریخی ثبوت پیش کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم پاکستانی جنگی جرائم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

 بی ایل اے رہنما نے آخر میں کہا کہ پاکستانی فوج کے کردار کو جس طرح سے نظرانداز کیا جارہا ہے اس سے پاکستانی فوج نہ صرف اس خطے بلکہ اقوام عالم کےلئے بھی مستقبل میں مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔

واضح رہے بلوچ قوم پرست جماعتوں کا کہنا ہے کہ چار جون ۲۰۱۸ کو ضلع واشک کے علاقے ناگ رخشان میں امدادی سامان کے تقسیم کےلیے خواتین کو زبردستی آرمی کیمپ منتقل کرکے خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اُن کی عصمت دری کی گئی تھی۔