نصیر آباد: پولیس گاڑی پر حملہ ،ڈی ایس پی سمیت 7 زخمی

180
file Photo

نصیر آباد کے علاقے منجھو شورو میں پولیس گاڑی پر دھماکے سے 7 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نصیر آباد میں منجھو شورو تھانے کے قریب پولیس گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار اور 4 راہگیر شامل ہیں.