قلات کے علاقے منگوچر میں زمینداروں کا احتجاج ۔
احتجاج کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ، طویل لوڈشیڈنگ اور ناقص وولٹیج کے خلاف قلات کے علاقے منگوچر کے زمینداروں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کےلئے بند کردی ہے ۔
علاقے سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے شاہراہ کو جوہان کراس بازار کے حدود میں بند کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ اکثر اوقات کیسکو حکام عین فصل تیار ہونے کے وقت بجلی کی سپلائی کو بند کر دیتے ہیں جس کے سبب زمینداروں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوجاتے ہیں ۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے زمینداروں کی تیار شدہ فصلوں کی قیمت گرانے کےلئے ایران سے پیاز اور دیگر خوراکی اشیاء منگوایا جاتا ہے جس کے سبب بلوچستان کے زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوتا رہتا ہے ۔
بلوچستان کے زمیندار اکثر سراپا احتجاج رہتے ہیں اور ایک دہائی قبل کوئٹہ میں زمینداروں کے احتجاج پر فورسز نے فائرنگ کرکے تین زمینداروں کو قتل کردیاتھا ۔