کابل : غیر ملکی فورسز پر خودکش حملہ

200
افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک عام شہری ہلاک جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق یہ حملہ اُس علاقے میں ہوا جہاں زیادہ تر غیر ملکی آباد ہیں۔

AFGHANISTAN Kabul Bombenexplosion (Getty Images/AFP/W. Kohsar)

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا ہے، ’’بد قسمی سے صبح نو بجے کے قریب کابل کے علاقے قابیل بے میں ایک کار بم دھماکا ہوا ہے۔‘‘ دانش کے مطابق اس حملے میں ایک سویلین کی ہلاکت ہوئی جبکہ پولیس تفتیشی عمل میں مصروف ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آج جمعہ دو فروری کی صبح ہونے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی ایک نوجوان لڑکی ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد چھ ہے۔

قبل ازیں نجیب دانش نے بتایا تھا کہ یہ دھماکہ ایک بین الاقوامی کنٹریکٹر سے تعلق رکھنے والی ایک گاڑی میں یہ دھماکا ہوا۔ افغان وزارت داخلہ کے ایک اور ترجمان نصرت رحیمی کے بقول یہ بات ابھی تک واضح نہیں کہ اس دھماکے کے نتیجے کوئی غیر ملکی بھی متاثر ہوا یا نہیں۔

مقامی میڈیا پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں دھماکے کے بعد اس مقام پر ہونے والے کافی نقصان دکھایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا انتہائی طاقتور تھا۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ کابل میں حالیہ چند مہینوں کے دوران طالبان کے علاوہ داعش کی طرف سے بھی خونریز دہشت گردانہ حملے کیے جا چکے ہیں۔

AFGHANISTAN Kabul Bombenexplosion

اس بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد چھ ہے۔

یہ دھماکے افغانستان میں ہونے والی اُس بین الاقوامی کانفرنس سے چند روز بعد ہوا ہے جس میں افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات سے متعلق ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ طالبان کو ایک جائز سیاسی طاقت کے طور پر تسلیم کرنے کو تیار ہیں اور اگر وہ مذاکرات کے لیے تیار ہوتے ہیں تو وہ افغان آئین میں تبدیلی پر بھی غور کر سکتے ہیں۔