گریشگ میں فوجی آپریشن، تین افراد گرفتاری بعد لاپتہ

137

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونےوالی اطلاعات کے مطابق گریشگ کے علاقے باہڑی میں فوجی آپریشن، تین افراد کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریشگ کے زیریں علاقے باہڑی میں پاکستانی فورسز نے اچانک آپریشن شروع کردیا، دوران آپریشن تین افراد کوگرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا گیا ہے۔

لاپتہ افراد میں رحیم، عظیم خان اور بابو شامل ہیں۔ گرفتار افراد کے لواحقین نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کی بازیابی میں کردار ادا کریں۔