مشکے؛ بازیاب ہونے والے خواتین اور بچے دوبارہ لاپتہ

191

مشکے کے علاقے چٹوک میں فوج نے آپریشن کے دوران حراست میں لئے جانے والی خواتین کو دوبارہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

ٹی بی پی ویب نیوز ڈیسک کو موصول تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مشکے میں آپریشن کے دوران پاکستانی فوج نے خواتین جن میں لعل بی بی بنت عطاء محمد, ذربی بی بی بنت مراد خان,خیر بانوبنت بہرام ,سارہ بنت علی مراد شامل ہیں کو حراست میں لینے کے چند گھنٹے بعد ایک شخص کے حوالے کیا تھا کہ ان کے مرد حضرات کو بلا کر ان کے حوالے کئے جائیں۔

لیکن ان خواتین و ان کے ساتھ شامل بچوں کی بازیابی کی خبریں سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئیں تو فوج نے انہیں دوبارہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔