دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے مہلبی کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم-
ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں قلات کے رہائشی دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، دونوں نوجوان کوئٹہ سے قلات آرہے تھے –
یہ بھی پڑھیے
مستونگ ٹریفک حادثہ، چار خواتین زخمی
تفصیلات کے مطابق قلات شہر سے پندرہ کلومیٹر دور مہلبی کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار کی ٹکر سے قلات کے رہائشی محمد نواز ولد محمد شریف اور منیر احمد ولد رستم خان شدید زخمی ہو ئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات پہنچارہے تھے کہ دونوں راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گئے-
مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا-