شام نے اسرائیل کا ایف سولہ طیارہ مار گرایا

205

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ شامی فورسز کی طیارہ شکن توپوں نے طیارے کو شمالی اسرائیل میں نشانہ بنایا جو اپنی حدود کے اندر ہی گر گیا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا جنگی طیارہ ایف 16 شامی فورسز نے مار گرایا تاہم اس میں موجود دونوں پلائٹس کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچادیا گیا۔

شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شامی فضائیہ نے ایک سے زائد اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنایا۔

شام : اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 12 ایرانی فوجی ہلاک

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے نے شام کے وسط میں قائم بیس پر حملے کی کوشش کی جو کہ ‘نئی جارحیت’ کے مترادف ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا تھا ‘اس کا جنگی طیارہ شام کے اندر اس ایرانی بیس کو نشانہ بنانے والا تھا جہاں سے اسرائیل کے لیے ایک ڈرون چھوڑا گیا تھا۔

اس سے قبل اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی سرحد کے اندر ایرانی ڈرون مار گرایا ہے جو شامی سرحد سے داخل ہوا تھا۔

ایرانی پھیلاو روکنے کےلئے امریکہ و اسرائیل کا معاہدے پر دستخط

اسرائیل نے ایرانی ڈرون کو ‘ملکی سلامتی’ کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔

بعدِازاں اسرائیل نے شام میں مبینہ ایرانی بیس کو تباہ کرنے کے لیے اپنا جنگی طیارہ ایف 16 روانہ کیا تھا لیکن شامی فورسز کی طیارہ شکن توپوں کی زد میں آکر تباہ ہوگیا جس کی تصدیق اسرائیل نے کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل کی جانب سے شام میں فضائی حملے ہوتے رہے ہیں تاہم یہ پہلی بار ہے کہ کسی اسرائیلی طیارے کو شامی فورسز نے مار گرایا۔