مشکے: مسلح افراد و پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپ

296

مشکے کے علاقے دراج کوہ میں مسلح افرادو آرمی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کی آواز علاقے میں سنی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 4لاشوں کو مشکے ہسپتال لایا گیا ہے جن کی شانخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی زرائع کے مطابق فورسز کے نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہفورسز نے مسلح افراد کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی جس پر جوابی کاروائی سے ان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم اس حوالے سے مزید تصدیق شدہ تفصیلات آنےکو ہیں۔