اس غم کے موقع پر ڈاکٹر اللہ نذر اور بلوچ قوم کے ساتھ ہیں ، ایس آر اے

923

سندھ کی آزادی پسند تنظیم سندھودیش ریوولوشنری آرمی نے بلوچ آزدی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

سندھو دیش ریوولوشنری آرمی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے” سندھودیش ریوولوشنری آرمی(ایس آر اے) بلوچستان کے آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر کی والدہ ماجدہ کے وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتی ہے۔ ہم اور ساری سندھی قوم اس دکھ اور غم کے موقع پر ڈاکٹر اللہ نذر، انکی فیملی اور بلوچ قوم کے ساتھ ہیں۔