کوئٹہ: فدائی بلال کے گھر پر چھاپہ، دو بھائیوں سمیت چار افراد جبری لاپتہ

43

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے فدائی بلال کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے دو بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ایک بھائی کی شناخت بابل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے دو دیگر رشتہ داروں کو بھی جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں فدائی بلال کے والد نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم آج فدائی حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، اہلخانہ کو ہراساں کیا اور ان کے دو بھائیوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ فدائی بلال نے آج کوئٹہ میں ایک شٹل ٹرین کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے پشاور اور پنجاب جانے والے فورسز اہلکاروں کے جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں