تربت: فورسز کا جعلی مقابلے میں تین زیر حراست افراد قتل

452

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کا ایک اور جعلی مقابلہ ، تین زیر حراست افراد قتل کئے گیے ۔

ٹیچنگ ہسپتال تربت انتظامیہ کے مطابق ہسپتال کے مردہ خانے میں تین افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ٹیچنگ اسپتال میں لائی گئی لاشیں ہوشاپ میں جعلی مقابلے میں مارے جانے والوں کی ہیں ۔

ابتک تین لاشوں میں سے دو افراد کی شناخت ہوگئی ہے جو پہلے سے جبری لاپتہ تھے ۔ جن میں عمران ولد عبداواحد سکنہ دشتی بازار جو 9 اپریل 2025 کو دشتی بازار سے لاپتہ کردئے گئے تھے، حامد ولد مولا داد سکنہ آپسر 14 اپریل 2025 سے آپسر سے لاپتہ کردیئے گئے تھے انہیں پاکستانی فورسز نے دوران حراست قتل کرکے مقابلے کا دعوی کیا ہے ۔

دریں اثنا کل رات ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے تاپلو زامران کے رہائشی لعل جان الٰہی بخش نامی شخص جانبحق ہوا۔

لواحقین کے مطابق فورسز نے چلتے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے لعل جان جانبحق ہوا ۔ انہیں آج تربت میں سپرد خاک کردیا گیا ۔