کوئٹہ: پولیس وین پر دھماکا، آفیسر سمیت دو اہلکار ہلاک

417

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک سب انسپیکٹر سمیت 2 اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر زین الدین اور سپاہی محمد طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے پولیس وین کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیو کچلاک پولیس تھانے کا عملہ معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے کہ دھماکے میں نشانہ بنائے گئے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔