نوشکی : فائرنگ ظہور بادینی ہلاک

449

مسلح افراد نے جمیعت رہنماء اور انکے محافظوں کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی بوائز کالج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما میر ظہور بادینی جانبحق ہوگئے ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ان کاگن مین بھی زخمی ہوا، زخمی گن میں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔