راجی مچی کی شرکت کے لئے تربت سے گوادر نوجوانوں کا لانگ مارچ

357

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تیاری زور و شور سے جاری ہیں تربت سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے شرکت کے لئے پیدل لانگ مارچ شروع کردی۔

پیدل لانگ مارچ کرنے والوں میں سیاسی کارکن جلال غنی سمیت بالاچ مولابخش کے بھائی اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے پیدل مارچ کو زیارت سے تعبیر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انکی محبت و عقیدت کا اظہار بھی ہے اور احتجاج بھی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ راجی مچی منعقد ہونے جا رہا ہے جس کیلئے بلوچستان بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔