مشکے: حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک کردیئے ، بی ایل ایف

361

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے بروز اتوار 19 نومبر کو صبح نو بجے دشمن پاکستانی فوج کے چار اہلکاروں کو اس وقت جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جب وہ مشکے کے علاقے منگلی کیمپ سے پیدل نکل کر مورچے کی طرف جا رہے تھے۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں کے حملے میں تین اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ چوتھا زخمی ہوگیا ۔ حملے کے بعد دن بھر قابض فوج کے ہیلی کاپٹر گشت کرتے رہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔