زرغون: مسلح حملے میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک

774

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے متصل زرغون کے علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے زرغون میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےتبادلے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ‏چیک پوسٹ کوئلے کی کانوں پرحملوں کے پیش نظر قائم کی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکا علاقےمیں آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے آج صبح سے زرغون و متصل علاقے مارگٹ کے گردنواح میں پاکستان فوج کی فضائی و زمینی آپریشن جاری ہے۔

فوجی آپریشن کے دوران متعدد مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہے۔