خضدار: دو بم دھماکوں میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

382

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات خضدار کے علاقے کٹھان اور تحصیل زہری میں دو بم دھماکے ہوئیں، دھماکوں میں ایک خاتون اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق حکام نے کردی ہے۔

پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے کھٹان میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون معمولی زخمی ہوئی ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسری جانب خضدار کے تحصیل زہری میں بھی دستی بم پھٹنے سے نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔