چوبیس گھنٹے بعد بھی پاکستان میں بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی

64

چوبیس گھنٹے بعد بھی پاکستان میں بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی، حکام کا یہ دعویٰ ہے کہ ملک بھر میںبجلی بریک ڈاؤن کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں بجلی بحال ہوگئی ہے ۔

لیسکو کے مختلف گرڈ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ شیخوپورہ گرڈ اسٹیشنز پر بجلی کیسپلائی بحال ہوگئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی جاری ہے تاہم کئی علاقے ابھی تک تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

این ٹی ڈی سی کی طرف سے 220کے وی بجلی کی بحالی سے غازی روڈ، نیو کوٹ لکھپت اور اولڈ کوٹ لکھپت پر بجلی کی سپلائیبحال ہوگئی۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بجلی بحالی کے بعد پھر سے معطل ہوگئی۔

پشاور میں شامی روڈ، صدر سے متصل رہائشی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

پیسکیو حکام نے رات 11بجے بجلی بحالی کا وقت دیا تھا لیکن تاحال کہیں بھی بجلی بحال نہیں ہوئی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق 132کے وی گرڈ اسٹیشنز کو مرحلہ وار سپلائی شروع کی جائے گی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پیداوارمیں اضافے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

فرنس آئل، گیس، پانی سے چلنے والے پلانٹس سے بجلی کی پیداوار بتدریج شروع کی گئی، کوئلے اور نیوکلیئر پاورپلانٹس کی بحالیمیں مزید 2 سے 3 دن لگ سکتے ہیں۔