بھارتی کامیڈین راجو شری واستو چل بسے

114

بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو 58 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجو شری واستو کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

راجو شری واستو کو 10 اگست کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت پر نیو دہلی کے اسپتال میں داخلکرایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو کو علاج کے دوران وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجو شری واستو کی موت مقامی وقت کے مطابق صبح 10:20 پر ہوئی اور وہ 41 دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

راجو شری واستو 1980ء سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہے تھے۔ ان کی مقبولیت میں اضافہ سال 2005ء میں اس وقت ہواجب انہوں نے بھارت کے ایک کامیڈی شو میں حصہ لیا تھا۔

راجو شری واستو کچھ بھارتی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔