سبی: سیلابی ریلے میں بہنے سے 5 افراد جانبحق

212
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع سبی میں کٹ منڈائی ندی میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہے گئی۔ گاڑی میں سوار پانچ افراد جانبحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق جانبحق اور زخمی افراد میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ گاڑی میں سوار افراد کٹ منڈائی سے سبی کی جانب آرہے تھے۔

ادھر بارکھان میں عيشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا، ڈيرہ بگٹی کے بازار میں بارش کا پانی جمع ہونے سے گاڑیاں ڈوب گئیں جبکہ علاقے میں چار دنوں سے بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔

موسیٰ خیل میں بارشوں کے بعد سیلابی منظر ہے، بارکھان کی گلیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں جبکہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

شیرانی کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی نالے بپھرنے سے خیبر پختونخوا کے ساتھ رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

سوناری پُل بہہ جانے سے کوہلو، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی شاہراہ بند ہوگئی ہے، مشرقی بلوچستان کے برساتی نالوں میں سیلابی ریلے لسبیلہ کی جانب بڑھنے لگے ہیں۔