کراچی : چینی انسٹیٹیوٹ کے قریب دھماکہ، چائنیز سمیت 4 افراد ہلاک

661

سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں جامعہ کراچی کے چینی انسٹی ٹیوٹ کے پاس منگل کو ایک وین دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں –

کراچی پولیس کے مطابق دھماکہ جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا-

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیل کرکے مذید تفتیش شروع کر دی ہے –