جرمنی سے بھائی کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے آنے والا نوجوان اپنے دوست سمیت لاپتہ ہوگیا۔

505

سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جرمنی سے بھائی کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے آنے والا نوجوان اپنے دوست سمیت لاپتہ ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی مطابق 2 دسمبر کو جرمنی سے 26 سالہ ریحان عطا اللہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کی غرض سے آیا۔

پولیس حکام کے مطابق ریحان کو ایئرپورٹ لینے کے لیے اس کا دوست ابراہیم علی اپنی گاڑی میں لینے گیا تھا لیکن اس کے بعد سے دونوں دوست لاپتہ ہیں۔

پولیس نے ریحان کے والد عطا اللہ کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔