لسبیلہ: روڈ حادثے میں باپ بیٹا ہلاک

41

 

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافر بردار کوچ نے باپ بیٹے کو کچل دیا جس کے باعث باپ بیٹا موقع پہ ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے علاقے ناکہ کھارڑی کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافر بردار کوچ نے ناکہ کھارڑی کے رہائشی باپ بیٹے کو کچل دیا جس کے باعث دونوں باپ بیٹا موقع پہ ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والے باپ بیٹے کی شناخت کلام الدین ولد سفر خان اور انکے بیٹے حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں روڈ حادثات کی وجہ سے روزانہ متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوتے ہیں جہاں اکثر روڈ حادثات کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پہ پیش آتے ہیں۔