وزیر تعلیم سندھ کورونا وائرس کا شکار

215

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعید غنی نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘تاحال جو علامات اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئسولیشن میں رہ کر ادا کررہا ہوں’۔

انہوں ںے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں پر رہیں۔