ٹی ٹی پی نے لورالائی کینٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

1135
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں آرمی کینٹ پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لورالائی کینٹ پر گذشتہ رات تین بجے کے قریب متعدد مسلح افراد نے حملہ کیا ۔

حملے کے بعد  دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان ملٹری انٹیلیجنس کےکپیٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں منور ، اقبال خان ، بلال ،نیک بخش ، واجد شامل ہیں ۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ۔

دوسری جانب باوثوق زرائع کے حملے میں درجنوں اہلکار مارے گئے ہیں ۔