بی ایم سی طلبا کے مطالبات تسلیم کئے جائے:سردار اختر مینگل

201

بی ایم سی کے طلبا کے مطالبات تسلیم کئے جائیں .

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے بولان میڈیکل کالج کے طلبا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نقل کی رجحان کو پروان چڑھا کر ہم ایک جاہل نسل کی بنیاد رکھنے والے ہیں .

اس لئے حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بی ایم سی میں طلبا کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کا جلد از جلد نوٹس لیں .

انہوں نے تعلیمی اداروں میں میرٹ کی پامالی کی بهی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جن نوجوانوں کو آج کلاسوں میں ہونا چاہیے وہ آج احتجاج کرنے پر مجبور ہیں .

انہوں نے کہا ہماری کوشش ہونا چاہیے کہ اپنے نوجوان نسل کے ہاتھوں میں قلم و کتاب دینا چاہیے.