دنیا بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 73ہزار سے زائد ہلاکتیں

134

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 لاکھ 67 ہزار 453 جبکہ 3 لاکھ 73 ہزار 961 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 30 لاکھ 45 ہزار 935 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 28 لاکھ 47 ہزار 557 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 6 ہزار 195 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 37 ہزار 170 ہوچکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 31 ہزار 108 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 5 لاکھ 99 ہزار 867 کورونا مریض اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 992 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 29 ہزار 341 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 693 ہوگئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار 843 ہوچکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 509 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس وباء سے 27 ہزار 127 اموات ہوچکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 ہزار 489 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 762 ہوگئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس  کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 997 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی اموات 33 ہزار 415 ہوچکی ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 802 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 882 ہوگئے۔

جرمنی میں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 494 ہوگئے ہیں جبکہ کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 605 ہوگئی۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 409 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 622 ہوگئی۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 540 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 942 ہوگئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 797 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 51 ہزار 446 ہوگئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 17 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔