بلوچستان: بلیدہ میں فورسز پر حملے کی اطلاع

220

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کے حملے کے بعد فورسز کی جانب سے عام آبادی کی جانب مارٹر کے متعدد گولے فائر کئے گئے ۔

 کیچ کے علاقے  بلیدہ میں فورسز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی تاحال سرکاری حکام کی جانب سے تصدیق نہ ہوسکی ۔

ٹی بی پی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے  آج مغرب کے وقت بلیدہ الندور کوچگ گردانگ میں ایف سی کے چوکی کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی نقصان ملنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

تاہم تاحال فورسز پر حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔