گوادر/کوئٹہ: حادثات و واقعات میں دو خواتین جانبحق

160

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر اور دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں دو خواتین جانبحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گوادر سے تربت جانے والی گاڑی شم کلانچ کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں آفرین بنت نعیم سکنہ بلوچ پاڈہ گوادر جان بحق ہوگئی۔

گوادر بلوچ پاڈہ سے خاتون زچگی کے لیے تربت جارہی تھی کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ زخمیوں میں نعیم ولد حسن، لیلیٰ زوجہ نعیم، حمیدہ بنت عیسیٰ اور دُرہاتون زوجہ یعقوب شامل ہیں۔

لیویز فورس پسنی کے اہلکاروں نے نعش گوادر منتقل کرادی۔

دریں اثنا دارالحکومت کوئٹہ میں حاجی غیبی روڈ پر نامعلوم افارد کی فائرنگ سے ایک خاتون جانبحق ہوگئی۔ واقع کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔