ڈنک میں ڈیتھ اسکواڈ کی دہشتگردی انسانیت سوز واقعہ ہے – منیر جالب

254

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ڈنک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کا کہا ہے کہ ڈیتھ سکواڈ کے دہشتگردوں کا رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر خاتون کو شہید کرکے ننھی برمش بلوچ کو زخمی کرنا انسانیت سوز واقعہ ہے۔ بلوچ خاتون جو پہلے سے پدرشاہی نظام اور ریاست کے ہاتھوں ظلم و ستم کا شکار ہے ان پر ایک اور ظلم کا پہاڑ توڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پر نام نہاد پاکستانی فیمینسٹوں کی خاموشی ان کو اس جرم میں برابر شریک کرتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی فیمینزم طبقاتی نظام کا شکار ہے جو خواتین کے لیے ان کی شناخت اور قومیت کو پرکھ کر ان پر ہونے والی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ قاتلوں کا تعلق کسی جماعت یا ڈیتھ اسکواڈ سے ہے، ان کو پکڑ کر ننھی برمش کو انصاف دیا جائے۔