پنجگور: ڈیتھ اسکواڈ رکن کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر اے

228

منظور کچگ گوارگو اور پروم میں جہد کاروں کی شہادت و نوجوانوں کے اغواء میں براہ راست ملوث رہا ہے ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک رکن منظور کو اس وقت پنجگور سے گرفتار کیا جب وہ پہاڑی سلسلے میں ریاستی ایما پر سرمچاروں کے ٹھکانوں اور نشانات ڈھونڈنے میں مصروف تھا۔ مذکورہ شخص پہلے ہی ہمارے تنظیم کو مطلوب تھا گرفتاری کے بعد منظور نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا جس کے مطابق وہ براہ راست مسلح ہوکر ریاستی آپریشنوں میں شریک رہا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ منظور پروم، گوارگو اور کچگ میں جہد کاروں کی شہادت اور نوجوانوں کے اغواء میں قابض فورسز کے ساتھ مسلح ہوکر شریک رہا ہے لہٰذا تمام اعترافات کے بعد منظور کو کل پنجگور کے علاقے کیلکور میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر کاروباری حضرات اور عوام سے اپیل کرتے ہے کہ وہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے قربت سے دور رہیں ہم انہیں کہیں بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا قابض فورسز کی بلوچستان سے انخلا تک ہماری مزاحمت جاری رئیگی۔