پاکستانی فضائی کمپنی پی آئی اے کو عرب امارات و برطانیہ میں جرمانہ عائد

293

مانچسٹر اور ابوظہبی ائیرپورٹ پر پی آئی اے پرواز پر زائد کرِیو لانے پر جرمانے عائد کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق  مانچسٹر اور ابوظہبی ائیرپورٹ پر پی آئی اے پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مانچسٹر ائیرپورٹ پر بھی اسی صورتحال کے سبب جرمانے عائد کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق جرمانہ 3 کاک پٹ کریو زیادہ ہونے پر بارڈر سیکیورٹی فورس نے کیا، ائیرلائن کے مطابق فی کس 1680 پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا۔

برطانیہ نے پی آئی اے کو 12 فضائی عملے کو اجازت دی تھی اور پی آئی اے کی پرواز سے 15 فضائی عملہ مانچسٹر پہنچا تھا جس پر مجموعی طور پر 5000 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ کیا گیا، جبکہ ابوظہبی ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھی پاکستانی  ائیرلائن کو 50 ہزار درہم جرمانے کا نوٹس دے دیا۔

پاکستانی  ائیرلائن نے مسافروں کو اطلاع دیے بغیر پی کے 702 مانچسٹر ابوظہبی کراچی ری شیڈول کردی اور250مسافر پرواز کے ذریعے روانگی کے لیے ابوظہبی ائیرپورٹ پہنچ گئے، جبکہ مانچسٹر ائیرپورٹ اتھارٹی نے نائٹ کرفیو کے دوران روانگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مانچسٹر سے فیری فلائٹ نے مسافروں کو لینے ابوظہبی پہنچنا تھا، اس غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے پرواز 15 گھنٹے تاخیر سے کل صبح 4 بجے کراچی پہنچے گی