قلعہ عبداللہ: قبائلی رہنماء کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ چمن شاہراہ بند

700

قبائلی رہنماء کو گذشتہ رات ان کے گھر سے گرفتاری کیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں قبائلی رہنماء کے گرفتاری کے خلاف مظاہرین نے احتجاجاً کوئٹہ چمن مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔ شاہراہ کی بندش کے باعث چھوٹے بڑے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

انتظامیہ نے گذشتہ رات کاکوزئی قبیلے کے رہنماء حاجی زرداد کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرکے بزرگ رہنماء کو گرفتار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ حاجی زرداد کاکوزئی کیخلاف درج کیئے گئے ایف آئی آر کو واپس لیں۔

شاہراہ کی بندش کے باعث نیٹو ٹرالرز بھی پھنس گئی ہیں جبکہ آخری اطلاعات تک اتنظامیہ کی جانب سے کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔