قلات میں ڈیتھ اسکواڈ اہلکار پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

486

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے شور پارود میں پاکستان فوج کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے دلشاد کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔

مذکورہ شخص شور پارود میں خفیہ اداروں کی سربراہی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کا بندہ خاص تھا، وہ فوج کے ہمراہ مختلف آپریشنوں میں شریک رہا ہے اور گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔

بی ایل اے شور پارود اور گردونواح کے علاقوں میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں قائم ڈیتھ اسکواڈوں کو مستقبل میں مزید شدت سے نشانہ بنائے گی۔