خضدار میں تعلیمی اداروں کا خاتمہ تشویشناک ہے – بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

169

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے حکومتی کمیٹی کی جانب سے وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس اور پولی ٹیکنیکل کالج کے منصوبے کو ختم کرنے کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی منسوخی جھالاوان کے طالبعلموں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس اور پولی ٹیکنیکل کالج جیسے ادارے جھالاوان کے طالبعلموں کے لئے تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایک نادر مواقع فراہم کرتے ہیں لیکن حکومتی کمیٹی کی جانب سے ایسے منصوبوں کو ختم کرنے کی سفارش طالبعلموں کےلیے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔

ترجمان نے  کہا وومن یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیکل کالج کی منصوبوں کی بحالی کےلیے طلباء تنظیموں کی جانب سے بھر پور احتجاج کیا گیا تھا جس کی بدولت مذکورہ جامعات کے منصوبوں کا آغاز کیا گیا، لیکن اب ان منصوبوں کی بند کرنے کی سفارش اس بات کی نمایاں دلیل ہے کہ حکومتی انتظامیہ تعلیم جیسے ضروری شعبے کےلئےمتحرک نہیں ہے۔

مرکزی ترجمان نے کہا سکندر یونیورسٹی ایک قابل احسن اقدام ہے جس کی ہم خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ سرداربہادر خان ویمن یونیورسٹی اور پوٹیکنیکل کالج کے منصوبوں کو ختم کرنے کی سفارش نہایت ہی تشویشناک ہے، اسی اثنا میں ہم حکومت وقت سے تعلیمی اداروں کی بحالی کو برقرار رکھنے اور نئے تعلیمی اداروں کے اجراء کی اپیل کرتے ہیں۔