تمپ: فورسز کے حملے کو پسپا کرکے متعدد اہلکار ہلاک کیئے -بی آر اے

328

آج علی صبح ہونے والے جھڑپ میں ہمارے سرمچار محفوظ رہے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آج علی صبح پاکستانی فورسز نے تمپ کلبر کے پہاڑی سلسلے میں قائم تنظیم کے گوریلا کیمپ کو گھیر کر اس پر حملے کی کوشش کی لیکن گوریلا دستوں نے حملے کی اس کوشش کو ناکام بناکر اپنے ساتھیوں کو بخاظت کیمپ سے نکال دیا اس دوران فورسز نے کے ساتھ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے جھڑپ میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ گوریلا دستوں کے خلاف ریاست کی حالیہ فوجی آپریشن مکمل ناکامی سے دوچار ہوچکے ہیں، شکست خوردہ فورسز عام آبادیوں میں بزرگوں و خواتین کو اپنی جاریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا قابص فورسز کے انخلاء تک ہماری جنگ جاری رہیگی۔